منکی پاکس کا کوئی کیس نہیں، مشتبہ کیسز کے سیمپلز نیگٹو آئے: عبد القادر پٹیل
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ منکی پاکس کا پاکستان میں ابھی تک ایک کیس رپورٹ ہوا جس کا متاثرہ شخص صحت یاب ہو چکاہے، مشتبہ کیسز کے 22سیمپل بھیجے تھے جوسب نیگیٹو نکلے ہیں، منکی پاکس کا پاکستان میں کوئی کیس اب نہیں ہے وزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ منکی پاکس کا مریض پمز ہسپتال میں زیر علاج رہا تھا اور وہ اب صحت یاب ہو چکا ہے۔ عبدالقادر پٹیل نے کہاکہ ہسپتال کے عملے کو خراج تحسین پیش کرتاہوں کہ انہوں نے بہترین اقدامات کیے۔ حکومت عوام کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے۔ہمارے تمام ادارے ہر قسم کی وباؤں اور بیماریوں سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں منکی پاکس کے حوالے سے تمام ایئرپورٹس اور داخلی اور خارجی راستوں پر ہیلتھ ریگولیشنز کی سفارشات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا ہوا ہے، صورت حال مکمل کنٹرول میں ہے منکی پاکستان سے نمٹنے کیلئے مربوط حکمت عملی تشکیل دے رکھی ہے۔
عبدالقادر پٹیل