پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے رجسٹرڈ  سپریم کورٹ کو طلب کرلیا

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے رجسٹرڈ  سپریم کورٹ کو طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(آئی این پی)پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے رجسٹرڈ سپریم کورٹ کو طلب کرلیا،اگر پرنسپل اکاؤنٹنگ افسر نہیں آئے گا تو وارنٹ جاری کئے جائیں گے  پاکستان میں آئین کا راج چلے گا۔منگل کو قومی  اسمبلی کااجلاس سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے نورعالم خان نے کہاکہ پارلیمنٹ میں ارکان جو بھی کہے اس پر عدالت طلب نہیں کرسکتی ہے۔ آج تک سپریم کورٹ اپنا آڈٹ نہیں کروارہی ہے سپریم کورٹ کا رجسٹرڈ پی اے سی میں نہیں پیش ہوسکتا ہے ہمیں ایک خط لکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج  میں نے خط لکھ کر رجسٹرڈ سپریم کورٹ کو پی اے سی میں  طلب کیا ہے اگر وہ نہیں آئے گا تو میں ان کا وارنٹ نکالوں گا۔پاکستان میں آئین کا راج چلے گا اور آئین کہتا ہے کہ تم نے احتساب کرنا ہے۔(محمداویس) 
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی

مزید :

صفحہ اول -رائے -