پاکستان میں کتنے نوجوان شادی کے منتظر ہیں؟ اقوام متحدہ نے رپورٹ جاری کر دی
اسلام آباد(آئی این پی)اقوام متحدہ کے اندازے کے مطابق پاکستان میں 22ملین نوجوان شادی کے منتظر ہیں،پاکستان پر اقوام متحدہ کی مردم شماری رپورٹ کے مطابق ملک کا ہرگھر اچھے رشتے کی تلاش میں ہے اور تقریبا پاکستان میں ہر گھر میں یہ ایک مسئلہ ہے کیونکہ ملک میں 22ملین نوجوان لڑکے اور لڑکیاں رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے کے انتظار میں ہیں،
رپورٹ کے مطابق مناسب رشتے نہ ہونے کی وجہ سے والدین اپنے بچوں کی شادی کزن سے کروا دیتے ہیں اور کزن کے رشتے نہ ہونے کی وجہ سے والدین اب ذات برادری سے باہر رشتے کرنے پر آمادہ ہوتے ہیں لیکن اپنی ذات برادری سے باہر مناسب اور معتبر رشتے نہ ہونے کی وجہ سے ہچکچاتے بھی ہیں،دوسری جانب شادیوں کے حوالے سے مقبول ایپ دل کا رشتہ اس مسئلے کو کافی حد تک حل کررہی ہے جو اب تک 11لاکھ 27ہزار رشتہ پروفائلز کو رجسٹرڈ کرچکی ہے،اس کے علاوہ اس ایپلی کیشن کے ذریعے 17لاکھ 78ہزار لوگ ایک دوسرے سے متعارف ہوچکے ہیں جن میں سے 2ہزار لوگ کامیاب شادی کے بندھن میں بندھے ہیں، اس ایپلی کیشن کے ذریعے 5ہزار لوگ جلد شادی کرنے والے ہیں۔