فواد چوہدری کا بشریٰ بی بی کی جانب سے مریم نواز کو قانونی نوٹس بھجوانے کا اعلان
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کو قانونی نوٹس بھجوانے کا اعلان کیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ مریم نوازنے الزام لگایا ہے کہ بشریٰ بی بی نے فائلوں پر دستخطوں کی رشوت وصول کی۔انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی نےفیصلہ کیا ہے مریم نوازکو ایک نوٹس بھیجا جارہا ہے، مریم نواز کے خلاف فوجداری مقدمہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزير داخلہ رانا ثنااللہ کا کہناتھاکہ مریم نواز کو نوٹس نہ بھیجیں، بشریٰ بی بی عدالت میں پیش ہوکر کرپشن کاجواب دیں جہاں ان کاخاوند منہ پر بالٹی پہن کرجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم کو ماموں بنانے والے سپریم کورٹ کے مامے نہ بنیں۔