شاہ رخ خان نے سیلیفی لیتے شخص کو دھکا دے دیا،ویڈیو وائرل

شاہ رخ خان نے سیلیفی لیتے شخص کو دھکا دے دیا،ویڈیو وائرل
شاہ رخ خان نے سیلیفی لیتے شخص کو دھکا دے دیا،ویڈیو وائرل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے ائیرپورٹ پر سیلفی لینے کی کوشش کرنے والےمداح  کو دھکا دے دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

تفصیلات کےمطابق شاہ رخ خان مقبوضہ کچشمیر سے شوٹنگ مکمل کر کے واپس ممبئی پہنچے تھے  کہ ائیرپورٹ سے باہر نکے تو ایک مداح نے ان کے ساتھ  سیلفی لینے کی کوشش کی جس پر شاہ رخ خان نے غصے میں مداح کو پیچھے دھکیل دیا اور آگے بڑھتے ہوئے گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہو گئے۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

  

سوشل میڈیا صارفین نے مداح کو دھکا دینے پر شاہ رخ خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ" شاہ رخ خان سے ایسے رویے کی امید نہیں تھی"۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے شاہ رخ کے رویے کو شاک قرار دیتے ہوئے کہا کہ" جس قسم کی شاہ رخ اپنے انٹرویوز میں باتیں کرتے ہیں یہ اس کے بالکل برعکس تھا"۔

مزید :

تفریح -