ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کا معاملہ ؛ تحریک انصاف مذاکرات سے متعلق رپورٹ آج سپریم کورٹ میں جمع کروائے گی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کے معاملے پر مذاکرات سے متعلق رپورٹ آج سپریم کورٹ میں جمع کروائے گی ۔
نجی ٹی وی چینل" ایکسپریس نیوز" کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ تحریک انصاف نے مذاکرات اور پیشرفت سے متعلق رپورٹ تیار کرلی ،تحریک انصاف کو رپورٹ سے متعلق عمران خان کی حتمی منظوری کا انتظار ہے۔عمران خان کا گرین سگنل ملتے ہی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی جائے گی ۔