سندھ ہائیکورٹ؛ علی امین گنڈاپور کیخلاف درج مقدمات پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ ریکارڈ سمیت 11 مئی کو طلب 

سندھ ہائیکورٹ؛ علی امین گنڈاپور کیخلاف درج مقدمات پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ ...
سندھ ہائیکورٹ؛ علی امین گنڈاپور کیخلاف درج مقدمات پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ ریکارڈ سمیت 11 مئی کو طلب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے علی امین گنڈاپور کیخلاف سندھ میں درج مقدمات پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو ریکارڈ کے ساتھ 11 مئی کو طلب کرلیا،بتایا جائے علی امین گنڈاپور کو کس مقدمے میں جیل میں رکھا گیا ہے ۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کیخلاف سندھ میں درج مقدمات کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،علی امین گنڈاپور کے بھائی عمر امین کی مقدمات کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے صوبائی اور وفاقی حکومت سے رپورٹ طلب کرلی ،عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو ریکارڈ کے ساتھ 11 مئی کو طلب کرلیا،بتایا جائے علی امین گنڈاپور کو کس مقدمے میں جیل میں رکھا گیا ہے ، عدالت نے اٹارنی جنرل، پراسیکیوٹر جنرل سندھ سے بھی مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔
جسٹس عمر سیال نے کہا کہ علی امن کو سکھر جیل میں کیوں رکھاگیا،پولیس اور محکمہ داخلہ کو وجوہات تو بتانا ہوں گی ،علی امین گنڈاپور کیخلاف کتنے مقدمات درج ہیں ۔