عائشہ عمر نےناکام شادیوں کی وجہ بتادی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوب رو اداکارہ عائشہ عمر نے شادی ناکام ہونے کی اصل وجہ آگاہی و شعور کو قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ عائشہ عمر نےحال ہی میں ایک شو میں شرکت کی،جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی. شو کے میزبان نے عائشہ عمر سے سوال کیا کہ "انہیں اپنے ہونے والے جیون ساتھی میں کس طرح کی خوبیاں درکار ہیں؟" جس کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ "وہ چاہتی ہیں کہ ان کا ہونے والا شوہر دل کا اچھا ہو ، وہ اپنے کھانے پینے اور صحت کا خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ ان کا بھی خیال رکھے اور اس کا قد بھی لمبا ہونا چاہئے"۔
میزبان کے ایک اور سوال اداکارہ سے پوچھا کہ "کیا وہ اس بات پر یقین رکھتی ہیں کہ شادی ایک اچھی چیز ہے اور یہ ہونی چاہیے اور اسے نبھانا چاہیے، وجہ کیا ہے کہ آج کل طلاق کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے، لوگوں میں صبر و برداشت ختم ہوگئی ہے یا انہیں شعور و آگاہی مل گئی ہے؟" عائشہ عمر نے اس بات سے اتفاق کیا کہ "شادی ایک اچھی چیز ہے اور بالکل ہونی چاہیے اور اسے چلانا بھی چاہیے لیکن آج کل لوگوں میں اپنے حقوق کے حوالے سے آگاہی اور شعور زیادہ آگئی ہے"۔
انہوں نے کہا کہ "آج کل برداشت بھی کم ہوگئی ہے لیکن پہلے جو چیزیں عام تصور کی جاتی تھی اب اس حوالے سے آگاہی آگئی ہے کہ کیا غلط ہے اور کیا صحیح ہے، مثال کے طور پر پہلے کہا جاتا تھا کہ صرف ایک تھپڑ ہی تو مارا ہے، صبر کر لو، لیکن اب سوال کیا جاتا ہے کہ کیوں مارا ہے۔"
View this post on Instagram
انہوں نے مزید کہا کہ" آج کل کمیونیکیشن کی بھی کمی ہوگئی ہے، اگر کسی جوڑے کے درمیان کسی چیز کو لے کر غلط فہمی پیدا ہوجائے تو اسے بات کرکے صبر و برداشت سے اس غلط فہمی کو دور کیا جانا چاہئے چھوٹی چھوٹی باتوں پر رشتے ختم نہیں کرنے چاہیے."