پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں سونے کی قیمت میں 1700 روپے فی تولہ کا ضافہ ہوگیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1700 روپے کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 لاکھ 22 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونا 1457 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 90 ہزار 929 روپےکا ہے۔
عالمی منڈی میں سونے کا بھاؤ 25 ڈالراضافےسے2015 ڈالرفی اونس ہوگیا ہے۔