خوبرو ماڈل نے مردوں کو ٹالنے کا ایک ایسا حیران کن طریقہ بتا دیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا
کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹریلیا کی ایک خوبرو ماڈل نے مردوں کی طرف سے ملنے والی غیرضروری توجہ کو ٹالنے کا ایک ایسا حیران کن طریقہ بتا دیا ہے کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا۔ میل آن لائن کے مطابق 23سالہ میکائیلہ ٹیسٹا نامی یہ لڑکی بالغوں کی ویب سائٹ’اونلی فینز کے لیے ماڈلنگ کرتی ہے۔
آسٹریلوی شہر پرتھ کی رہائشی میکائیلہ کا کہنا ہے کہ وہ اور اس کی سہیلیاں جہاں بھی جاتی ہیں مرد غیرضروری طور پر ان کی طرف متوجہ ہوتے اور انہیں تعلق کی پیشکش کرنے لگتے تھے، پھر انہوں نے اس کا ایسا حل نکالا کہ اب کوئی مرد انہیں تنگ نہیں کرتا۔ انہوں نے یہ کیا کہ اب وہ ایک فرضی منگنی کی انگوٹھی پہن کر باہر جاتی ہیں، جسے دیکھ کر مرد انہیں انگیچڈ سمجھتے ہیں اور انہیں پروپوز نہیں کرتے۔
میکائیلہ، جو سوشل میڈیا پر بھی کافی شہرت رکھتی ہے، ٹک ٹاک پر اس کے فالوورز کی تعداد23لاکھ سے زائد ہے، کا کہنا ہے کہ”میں اور میری سہیلیاں جب بھی کسی بار یا نائٹ کلب میں جاتی تھیں، مرد ہمیں ہراساں کرتے تھے۔ چونکہ مرد دوسرے مردوں کی زیادہ عزت کرتے ہیں اور اگر کوئی خاتون کسی دوسرے مرد کی منگیتر ہو تو وہ اسے تنگ نہیں کرتے، تو ہم نے فیصلہ کیا کہ ہم بھی فرضی منگنی کی انگوٹھیاں پہن کر باہر جایا کریں گی۔ہمارا یہ طریقہ بہت کارگر ثابت ہوا اور اب ہم اطمینان سے کلبوں میں تفریح کرتی ہیں ا ور کوئی ہمیں تنگ نہیں کرتا۔“