پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ون ڈے سیریز اپنے نام کرلی

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ون ڈے سیریز اپنے نام کرلی
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ون ڈے سیریز اپنے نام کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ون ڈے سیریز اپنے نام کرلی۔

287 رنز کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 49.1 اور میں 261 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ 

نیوزی لینڈ کی جانب سے ول یونگ33، ٹام بلنڈل66 اور ڈیرل مچل 21 ،ٹام لیتھم 45اور میکوسن 65 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور وسیم جونئیر نے 2,2 جبکہ سلمان علی آغا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 287 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

پاکستان کی طرف سے اوپنر آنے والے امام الحق نے 90 رنز بنائے جب کہ دوسرے اوپنر اور مسلسل تین سنچریاں سکور کرنے والے فخر زمان صرف 19 رنز ہی بنا پائے۔ کپتان بابر اعظم نے 54 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ فخر زمان کی طرح عبداللہ شفیق بھی 19 رنز ہی بنا پائے۔ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے 32  اور سلمان علی آغا نے  31  رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے میٹ ہینری نے  3  کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ ایڈم ملنے  نے 2 اور کول مکونچی نے ایک شاہین کو پویلین کی راہ دکھائی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف 12 سال بعد سیریز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

مزید :

Breaking News -کھیل -