عمران چلے نہ چلے ملک ضرور چلے گا، نواز شریف

عمران چلے نہ چلے ملک ضرور چلے گا، نواز شریف
عمران چلے نہ چلے ملک ضرور چلے گا، نواز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کاکہنا ہے کہ عمران خان چلے یا نہ چلے ملک ضرور چلے گا ۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ شہباز شریف لندن آچکے ہیں، ان سے ملاقات میں ملکی سیاست اور دیگر اہم معاملات پر زیر بحث آئیں گے۔

عمران خان سے متعلق سوال پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ عمران چلے یا نہ چلے لیکن اب ملک ضرور چلے گا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے انتخابات میں تاخیر کی صورت میں احتجاجی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -