بابر اعظم اور امام الحق نے ماضی کی مایہ ناز جوڑی کا ریکارڈ برابر کردیا

بابر اعظم اور امام الحق نے ماضی کی مایہ ناز جوڑی کا ریکارڈ برابر کردیا
بابر اعظم اور امام الحق نے ماضی کی مایہ ناز جوڑی کا ریکارڈ برابر کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بابر اعظم اور امام الحق نے ماضی کی مایہ ناز جوڑی محمد یوسف اور یونس خان کا سب سے زیادہ سو رنز سے زائد کی پارٹنرشپ قائم کرنے کا ریکارڈ برابر کردیا۔ 

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل  میں کپتان بابراعظم اور امام الحق  نے 108 رنز پارٹنرشپ قائم کی۔ایک روزہ میچوں میں یہ 9 واں  موقع تھا جب دونوں بیٹرز کی شراکت داری میں 100 یا اس سے زائد رنز کا اضافہ کیا۔

اس پارٹنرشپ کے ساتھ ہی بابراعظم  اور امام الحق نے ماضی کے مایہ ناز کرکٹرز محمد یونس اور محمد  یوسف کا پاکستان کے لیے سب سے زیادہ سینچری شراکتوں کا ریکارڈ برابر کردیا۔

مزید :

کھیل -