خضدار دھماکے کے 2زخمی دم توڑ گئے، جاں بحق افراد کی تعداد 3ہو گئی

خضدار دھماکے کے 2زخمی دم توڑ گئے، جاں بحق افراد کی تعداد 3ہو گئی
خضدار دھماکے کے 2زخمی دم توڑ گئے، جاں بحق افراد کی تعداد 3ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خضدار(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان کے ضلع خضدار میں دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 3ہو گئی جبکہ زخمیوں کا ہسپتال میں علاج جاری ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ریموٹ کنٹرول دھماکے سے گاڑی کو نشانہ بنایا گیا،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لیکر امدادی کارروائیاں شروع کردیں، پولیس کا کہنا ہے کہ خضدار پریس کلب کے صدر مولانا محمد صدیق مینگل کی لاش اور زخمیوں کو  ہسپتال منتقل  کر دیاگیا۔

خضدار دھماکے کے 2زخمی ہسپتال میں دم توڑ گئے ،دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 3ہو گئی ،دھماکے میں زخمی دیگر 7افراد کا ہسپتال میں علاج جاری ہے،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خضدار دھماکےکی مذمت کی ہے،محسن نقوی نےصدرپریس کلب خضدار صدیق مینگل کی شہادت پر افسوس کااظہار کیا ہے،وفاقی وزیر داخلہ نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔