کوئٹہ میں ایف سی پولیس کے اختیارات سے ”محروم“ ہو گئی

کوئٹہ میں ایف سی پولیس کے اختیارات سے ”محروم“ ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کابینہ کی طرف سے توسیع نہ ملنے کے باعث کوئٹہ میں ایف سی کے پولیس کے اختیارات ختم ہو گئے ہیں جس کے بعد ایف سی محض ناکے لگانے تک محدود ہو گئی ہے۔ جیو نیوز کے مطابق بلوچستان کابینہ کا اجلاس نہ ہونے کی وجہ سے ایف سی کو کوئٹہ میں حاصل پولیس کے اختیارات کی مدت میں توسیع نہیں مل سکی۔ ایف سی حکام کے مطابق پولیس کے اختیارات ختم ہونے کے باعث اب وہ صرف ناکے لگا کر تلاشیاں لیں گے اور چھاپے نہیں ماریں گے۔

مزید :

کوئٹہ -