سپریم کورٹ کا فیصلہ : سی این جی سٹیشن مالکان نے مکمل فیصلے تک ہڑتال کردی

سپریم کورٹ کا فیصلہ : سی این جی سٹیشن مالکان نے مکمل فیصلے تک ہڑتال کردی
سپریم کورٹ کا فیصلہ : سی این جی سٹیشن مالکان نے مکمل فیصلے تک ہڑتال کردی

  

لاہور،اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مالکان نے اپنی مرضی کے نرخوں کے لیے مختلف شہروں میں سی این جی سٹیشن غیر معینہ مدت کیلئے بند کرنے کا اعلان کردیاہے ۔مختلف شہروں میں سی این جی سٹیشنز مالکان نے ناجائز منافع خوری ختم ہوتے دیکھ کر ہڑتال شروع کر دی جس سے مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑگیا۔ فیصل آباد ریجن کے سی این جی مالکان نے اعلان کیا ہے کہ 19نومبر تک وہ اپنا کاروبار بند رکھیں گے جس کے بعد فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کے ساڑھے تین سو سی این جی اسٹیشن بند ہوگئے۔دنیا نیوز کے مطابق ملتان میں بھی سی این جی مالکان نے آج سے گیس کی فراہمی بند رکھنے کے لیے مشاورت شروع کر دی۔ سی این جی مالکان نے موقف اختیار کیا کہ نئے نرخوں پر سی این جی فروخت نہیں کی جا سکتی اور 19نومبر کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ہی سٹیشنز کھو لے جا ئیں گے۔ سی این جی ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر شجاع انور کا کہنا ہے کہ اگر کوئی نقصان کے باعث کارو بار بند کرنے پر مجبور ہے تو وہ زبردستی کھلوا نہیں سکتے۔ ساہیوال، بورے والا، کوہاٹ، مانسہرہ میں بھی سی این جی سٹیشنز پر گیس کی فروخت بند کر دی گئی۔

مزید : بزنس