پاکستان کے ایئرپورٹس پر مسافروں کو پروٹوکول کی سہولت ختم ،نوٹیفکیشن جاری

پاکستان کے ایئرپورٹس پر مسافروں کو پروٹوکول کی سہولت ختم ،نوٹیفکیشن جاری
پاکستان کے ایئرپورٹس پر مسافروں کو پروٹوکول کی سہولت ختم ،نوٹیفکیشن جاری

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں ایئرپورٹس پر مسافروں کو پروٹوکول دینے کی سہولت ختم کر دی گئی ہے جس کا وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مسافروں کو پروٹوکول دینے والے سول ایوی ایشن اور ایئرپورٹ ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔سول ایوی ایشن نے ہدایت جاری کی ہے کہ وی آئی پیز اورعام مسافروں کو معمول کے عمل سے گزارا جائے،کسی بھی مسافر کو غیر معمولی پروٹوکول نہ دیا جائے۔جیونیوز کے مطابق یہ فیصلہ چند روز قبل پروٹوکول حاصل کرنے والے مسافر سے 3 کلو ہیروئن برآمد ہونے کے واقعے کے بعد کیا گیا ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس