حراست میں نوجوان کی ہلاکت پر ورثاءکا تھانہ شاہکوٹ پر دھاوا،پولیس کا لاٹھی چارج

حراست میں نوجوان کی ہلاکت پر ورثاءکا تھانہ شاہکوٹ پر دھاوا،پولیس کا لاٹھی ...
حراست میں نوجوان کی ہلاکت پر ورثاءکا تھانہ شاہکوٹ پر دھاوا،پولیس کا لاٹھی چارج

  

ننکانہ صاحب (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس حراست میں مبینہ تشدد سے نوجوان کی ہلاکت پر ورثاءنے تھانہ شاہکوٹ صدر پر دھاوا بول دیاجس پرمظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی جبکہ سٹیشن ہاﺅس آفیسر(ایس ایچ او) کو معطل کردیاگیاہے۔نجی چینل کے مطابق نوجوان شہزاد مبینہ طورپر تھانہ شاہکوٹ صدر میں پولیس تشدد سے ہلاک ہوگیاجس پر شہزاد کے ورثاءاورسینکڑوں رشتہ دار تھانے کے باہر جمع ہوگئے اور بعدازاں تھانے پر دھاوا بول دیا۔مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے آنکھ مچولی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔احتجاج کے دوران فیصل آباد شاہکوٹ روڈ پر ٹریفک جام رہی ۔

مزید : جرم و انصاف