ممبئی حملہ کیس کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر

ممبئی حملہ کیس کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر
ممبئی حملہ کیس کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر

  


راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) ممبئی حملہ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیادپر کرانے کی درخواست دائرکردی گئی ہے ۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ چار سال گزرجانے کے باوجود سماعت مکمل نہیں ہوسکی لہٰذا سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے ۔ عدالت نے درخواست پر فریقین کو دس نومبرکے لیے نوٹس جاری کردیئے ۔پراسیکیوٹرچوہدری ذوالفقارنے بتایاکہ گیارہ گواہان کے بیان قلمبند کیے گئے پانچ پر جرح باقی ہے ۔

مزید : راولپنڈی