چلاس کے مقام پر بس کھائی میں گرنے سے تین افراد جاں بحق

03 نومبر 2012 (13:53)

چلاس (مانیڑنگ ڈیسک) مسافر ویگن موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گر ی جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور نو زخمی ہوگئے جنہیں نکالنے کے لیے امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ رہی ہیں ۔ مقامی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ چلاس کے مقام پر پیش آیا جس کے نتیجے میں ہونیوالی ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ بھی ظاہرکیاجارہاہے تاہم حادثے کی وجوہات ابتدائی طور پر سامنے نہیں آسکیں۔

مزیدخبریں