کراچی پورٹ ٹرسٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا جہاز ہفتے کولنگرانداز ہوگا

کراچی پورٹ ٹرسٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا جہاز ہفتے کولنگرانداز ہوگا
کراچی پورٹ ٹرسٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا جہاز ہفتے کولنگرانداز ہوگا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی پورٹ ٹرسٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بندرگاہ پر تیرہ میڑ گہرا ایم وی مندران بحری جہاز ہفتے کو لنگر انداز ہو گا۔نجی چینل کے مطابق ایم وی مندران ریور ایک سو نوے میٹر لمبا اور بتیس میٹر چوڑا ہے جس پر پچپن ہزار ٹن سے زائد کوئلہ لدا ہے۔ ترجمان کے مطابق کے پی ٹی کی چار برتھوں کی مرمت کی جا چکی ہے جبکہ گودی کی گہرائی میں اضافے سے اب تیرہ میٹر تک گہرے جہاز کیماڑی کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہو سکتے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس