مصروفیات کی وجہ سے تاخیر ہوئی ، جلد از جلد ٹیکس اداکردوں گا: حاجی شاہد آفریدی

مصروفیات کی وجہ سے تاخیر ہوئی ، جلد از جلد ٹیکس اداکردوں گا: حاجی شاہد آفریدی
مصروفیات کی وجہ سے تاخیر ہوئی ، جلد از جلد ٹیکس اداکردوں گا: حاجی شاہد آفریدی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راﺅنڈ ر حاجی شاہد آفریدی نے کہاکہ فریضہ حج کی ادائیگی کی وجہ سے ٹیکس جمع کرانے میں تاخیر ہوئی تاہم وہ اسی ماہ ٹیکس کے واجبات اداکردیں گے ۔ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس کی عدم ادائیگی پر نوٹس ملنے کے بعد شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ انہیں ایف بی آر کی جانب سے نوٹس موصول ہو گیا ہے اور وہ ہر سال باقاعدگی سے ٹیکس ادا کرتے رہے ہیں اور اس سال بھی وہ ٹیکس کی ادائیگی جلد از جلد کر دیں گے۔

مزید : کھیل