بونیر میں خود کش حملہ ، امن لشکر کے سربراہ سمیت پانچ افراد جاں بحق
بونیر(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈگر کے علاقے میں خود کش حملے کے نتیجے میں امن لشکر کے سربراہ اور اُن کے محافظوں سمیت پانچ افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔ ڈی آئی جی اختر حیات کے مطابق ڈگر کے میڈیکل سنٹر کے قریب عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماءفاتح خان کی گاڑی کوموٹر سائیکل سوار خود کش حملہ آور نے نشانہ بنایاجس کے نتیجے میںامن لشکر کے سربراہ اور اے این پی کے رہنماءفاتح خان،اُن کے دو سیکیورٹی گارڈ سلطان اور مومن جبکہ سردار سمیت میڈیکل سنٹر کے دو کارکن جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمی ہونیوالے افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔