بھارتی کھلاڑی ٹنڈولکر کے مختلف ٹیموں کا مقابلہ کرنے کیلئے کھانوں کے ٹوٹکے

بھارتی کھلاڑی ٹنڈولکر کے مختلف ٹیموں کا مقابلہ کرنے کیلئے کھانوں کے ٹوٹکے
بھارتی کھلاڑی ٹنڈولکر کے مختلف ٹیموں کا مقابلہ کرنے کیلئے کھانوں کے ٹوٹکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کھلاڑی مختلف ممالک کی ٹیموں کا مقابلہ کرنے لیے کھانوں کے ٹوٹکے آزماتے ہیں جبکہ پاکستان کی ٹیم کا مقابلہ اُنہوں نے آئس کریم کھاکر کیا۔ ایک تقریب میں شائقین سے گفتگو کرتے ہوئے سچن ٹنڈولکر نے بتایا کہ 2003ءمیں کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارتی باﺅلرز کی خوب د±ھنائی کی تواُنہوں نے اپنے آپ کو ٹھنڈا رکھنے کیلئے لنچ بریک میں کھانا نہیں کھایا ، بلکہ شعیب اختر جیسے بولرز کا سامنا کرنے اور 273 رنز کو فیس کرنے کے لئے آئس کریم کا ایک بڑے کٹورا ہڑپ کرگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اُنہوںنے بتایاکہ آسٹریلیا کے خلاف وہ سبزیاں کھاکر جاتے ہیں اس کے لئے انہوں نے 2011 ءورلڈ کپ کے کواٹر فائنل کا حوالہ دیا اور اُس مقابلے میں بھی بھارتی ٹیم جیت گئی لیکن آخر میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ا±ن کی والدہ کے ہاتھ کے دال چاول کا کوئی مقابلہ نہیں۔سچن کہتے ہیں کہ وہ ڈائٹ پلان پر یقین نہیں رکھتے بلکہ جو اچھا لگتا ہے کھا جاتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -