نیب نے رینٹل پاور بیڑے کو پاکستانی حدود سے نکلنے سے روک دیا

نیب نے رینٹل پاور بیڑے کو پاکستانی حدود سے نکلنے سے روک دیا
  • نیب نے رینٹل پاور بیڑے کو پاکستانی حدود سے نکلنے سے روک دیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی کے رینٹل پاور پلانٹ کے بیڑے"کارکے" کو پاکستانی سمندری حدود سے باہر نکلنے سے روک دیا گیاہے۔ نیب نے ترک کمپنی سے 1 ارب 60 کروڑ روپے کی رقم ملنے کا تاحال اعلان نہیں کیا۔نجی چینل کے ذرائع کے مطابق نیب نے میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور پورٹ قاسم کو ’کارکے ‘جہاز کو روکنے کی ہدایات دے دیں اوراُس کی روانگی سے قبل نیب سپریم کورٹ سے اجازت لے گی۔اِس سے قبل نیب نے ترک کمپنی کے ساتھ ڈیل طے ہونے کے بعد "کارکے"کے چار جہازوں کو فوری طور پر پاکستانی سمندری حدود سے نکلنے کی اجازت دیدی تھی۔کارکے رینٹل پاورپلانٹ تقریبا تین سال قبل پاکستان آئے تھے جس نے 230 میگاواٹ بجلی پیدا کرنی تھی لیکن کبھی 30 میگاواٹ سے زائد بجلی نہیں پیدا کی۔جیونیوز کے مطابق کارکے رینٹل پاور پلانٹ 41 روپے فی یونٹ کے حساب سے سب سے مہنگا بجلی گھر تھا۔سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق کارکے رینٹل پاور کو ایڈوانس کی رقم اور دیگر ادائیاں کرنی ہیں اور ٹرانس پیرنسی انٹر نیشنل کے مطاق یہ رقم 21 کروڑ ڈالر کے لگ بھگ ہے جبکہ نیب 1کروڑ 70 لاکھ ڈالر میں ڈیل طے ہونے کا راگ الاپ رہی ہے۔

مزید : کراچی