لانڈھی ریلوے سٹیشن پر بم کی جھوٹی اطلاع دینے والا شخص گرفتار

لانڈھی ریلوے سٹیشن پر بم کی جھوٹی اطلاع دینے والا شخص گرفتار
لانڈھی ریلوے سٹیشن پر بم کی جھوٹی اطلاع دینے والا شخص گرفتار

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) لانڈھی ریلوے سٹیشن پر بم کی جھوٹی اطلاع دینے والے مشکوک شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیالیاہے ۔پولیس کے مطابق فرمان نامی شخص نے نشے کی حالت میں پولیس کو لانڈھی ریلوے سٹیشن پر بم کی اطلاع دی تھی جس پر ٹرین روک لی گئی اور بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کرکے ریلوے سٹیشن کی تلاشی لی گئی جس دوران کوئی مشکوک چیز برآمد نہیں ہوگئی ۔ شبہ ہونے پر پولیس نے اطلاع دہندہ کو حراست میں لے لیاجس کے مطابق وہ اپنی فیملی کے ہمراہ ٹرین میں سوار ہونے کے لیے تاخیر سے پہنچا جس کی وجہ سے اُس نے بم کی افواہ پھیلادی ۔

مزید : کراچی