برطانیہ کے انحطاط میں تیزی، 66 فیصد لوگ ہجرت کیلئے تیار

برطانیہ کے انحطاط میں تیزی، 66 فیصد لوگ ہجرت کیلئے تیار
 برطانیہ کے انحطاط میں تیزی، 66 فیصد لوگ ہجرت کیلئے تیار

  


 لندن (بیورو رپورٹ) معیاری زندگی نہ ملنے پر متوسط طبقے کی اکثریت برطانیہ چھوڑنا چاہتی ہے۔ برطانوی ریسرچرز کے مطابق تین میں سے دو یعنی 66 فیصد خاندان خراب موسم، سلیبرٹی کلچر اور بددماغ افراد کی وجہ سے ملک چھوڑنا چاہتے ہیں۔ ایسے خاندانوں کا کہنا ہے کہ وہ اقتصادی تنزلی، مہنگی رہائش، سوسائٹی میں ہمسائیگی اور کمیونٹی سپرٹ کے خاتمے کے باعث بھی یہاں سے جانا چاہتے ہیں۔ یونیورسٹی آف ہڈرز فیلڈ کی سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لوگوں نے امیگریشن کے لئے آسٹریلیا کو پسندیدہ ترین ملک قرار دیا ۔اس کے بعد امریکہ، نیوزی لینڈ، کینیڈا، یورپ کے مختلف ممالک سپین، فرانس اور اٹلی ہیں امیگریشن کی وجوہ میں خراب موسم کو سب سے زیادہ اہمیت دی گئی۔ 10 میں سے چھ جواب دہندگان خراب موسم کی وجہ سے برطانیہ چھوڑنا چاہتے ہیں جبکہ 10 میں سے 9 برطانوی والدین چاہتے ہیں کہ ان کے بچے ایسے ماحول میں پرورش پائیں جہاں سلیبرٹی زدہ کلچر نہ ہو۔

مزید : بین الاقوامی