شرم و شرم۔۔۔ کائنات اور شازیہ کو بھی ستارہ جرأت دیں گے: رحمان ملک

شرم و شرم۔۔۔ کائنات اور شازیہ کو بھی ستارہ جرأت دیں گے: رحمان ملک
شرم و شرم۔۔۔ کائنات اور شازیہ کو بھی ستارہ جرأت دیں گے: رحمان ملک

  

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ اصغر خان کیس میں تحقیقات مکمل ہونے تک کسی کو گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ ملالہ کی دو سہیلیاں کائنات اور شازیہ کو ستارہ شجاعت دیا جائے گا۔پمز ہسپتال میں پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی ندیم افضل چن کے والد کی عیادت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا ہے کہ کراچی کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ رینجرز پولیس اختیارات کے تحت ملزموں کو گرفتار کرتی ہے۔ طالبان اپنے خاندان سمیت کراچی منتقل ہو چکے ہیں ان کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی جو لوگ پیرول پر رہا ہوئے اس کے حوالے سے سندھ حکومت سے بات کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ احسان اللہ احسان کے قریب پہنچ چکے ہیں اور حکیم اللہ محسود نے آکر ملالہ پر حملہ نہیں کرایا تو وہ آئیں اور ہمارے ساتھ کام کریں ان کو صاف کر دیا جائے گا۔بلوچستان کی صورت حال بہتر بنانے کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس