شہباز شریف کو اخلا قیات سکھا دوں گا:وٹو

شہباز شریف کو اخلا قیات سکھا دوں گا:وٹو
شہباز شریف کو اخلا قیات سکھا دوں گا:وٹو

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو نے کہا ہے کہ اصغر خان کیس کے فیصلے کے بعد پنجاب حکومت کی آئینی حیثیت متنازعہ ہوگئی ہے۔ لاہورمیں پیپلز سیکرٹریٹ آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وٹو کا کہنا تھا کہ۔ پیسے دینے اور پیسے لینے والوں کا فیصلہ آچکا ہے، شہبازشریف نے استعفی نہ دیا تو مطالبہ میں شدت پیدا کریں گے ۔وفاقی حکومت کی جانب سے پنجاب میں گورنر راج کے متعلق کوئی فیصلہ زیرغور نہیں میرے پنجاب کے صدر بننے میں ق لیگ کو کوئی پریشانی نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی عوام دیکھے گی کہ جلد شہباز شریف کو اخلاقیات سکھا دونگا ۔لوگ یہ بھی دیکھیں گے کہ شہباز شریف لوگوں کے پاو¿ں پکڑیںگئے اور معافی مانگیں گے۔ کرپشن چارجز کے بعد شریف برادران کی آئینی اور قانونی حیثیت متنازعہ ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شریف برادران غریب لوگوں کا حق مارنے کا دھندہ چھوڑ دیں۔پنجاب بلدیاتی اتنخابات نہ کروا کر پنجاب حکومت کے پسماندہ اضلاع کے اربوں روپے کے فنڈز کھارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کا عہدہ سیاسی ہے اب تک کوئی جلسہ یا پبلک میٹنگ نہیں کی ۔صدر کی ایسی کوئی سیاسی سرگرمی نہیںجس سے ان کا عہدہ متاثر ہو ۔

مزید : لاہور