اس ”ارستو“ کو پاکستان کا سربراہ بنا دو

اس ”ارستو“ کو پاکستان کا سربراہ بنا دو
اس ”ارستو“ کو پاکستان کا سربراہ بنا دو

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) عام طور پر نشئی کو محض نشئی سمجھ کر نظرانداز کر دیا جاتا ہے لیکن یہ کلیہ ہر وقت درست نہیں ہوتا، نشئی بعض اوقات اپنے مقصد کیلئے ایسی حکمت عملی اختیار کرتے ہیں کہ ان کے سوا باقی سب نشئی لگتے ہیں۔ ایسی ہی حکمت عملی کراچی کے ایک نشئی نے اختیار کی جس نے ٹرین کی طرح خود لیٹ ہونے پر ٹیلی فون پر ٹرین میں بم رکھے جانے کی اطلاع کر دی اور تلاشی کا عمل مکمل ہونے تک ریلوے سٹیشن پر پہنچ گیا۔ کراچی کا ایک نشئی اپنی معمول کی سرگرمیوں کے باعث بروقت سٹیشن پر پہنچنے میں ناکام رہا جب اس نے کسی ذریعے سے معلوم کیا کہ ٹرین بروقت چھوٹنے ہی والی ہے اور چند منٹ باقی ہیں تو اس نے ٹیلی فون پر اطلاع دی کہ ٹرین میں بم رکھا گیا ہے۔ یہ اطلاع ملتے ہی ٹرین کی تلاشی کیلئے انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔ اس عمل کے دوران ٹرین تو لیٹ ہو گئی لیکن نشئی کی دوڑ کامیاب رہی اور وہ ”بروقت“ ٹرین پر پہنچ گیا۔ پولیس کے مطابق اسے شک پڑنے پر بم کی جھوٹی اطلاع دینے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس