مقبوضہ کشمیر بھارت کا حصہ قرار دینے پرآزاد کشمیر میں صف ماتم بچھ گئی

مقبوضہ کشمیر بھارت کا حصہ قرار دینے پرآزاد کشمیر میں صف ماتم بچھ گئی
مقبوضہ کشمیر بھارت کا حصہ قرار دینے پرآزاد کشمیر میں صف ماتم بچھ گئی

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی وزارت داخلہ کی رپورٹ میں مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا حصہ قرار دینے پر آزاد کشمیر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ مسلم لیگ ن کے رہنماءاور آزاد کشمیر اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ کا بیان تحریک آزادی کشمیر سے غداری کے مترادف ہے۔نجی نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کا بیان سقوط ڈھاکہ سے کم نہیں۔کشمیر میں اس بیان سے صف ماتم بچھ گئی ہے۔انہوں نے وفاق سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس بیا ن سے اعلان لا تعلقی کیا جائے۔راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ وضاحت کی جائے کہ پاکستان کی نظر میں کشمیریوں کی جدو جہد،آزادی کی تحریک ہے یا بغاوت۔انہوں نے سیکٹری داخلہ کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کو بھارت کا صوبہ قرار دینا کشمیریوں کے خون سے غداری کے مترادف ہے۔وفاقی سیکر یٹری داخلہ کے دستخطوں سے سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں کشمیریوں کی جدو جہد آزادی کو دیگر ریاستوں کی طرح بھارت کا اندرونی خلفشار قرار دیا گیا تھا۔

مزید : انسانی حقوق