گوجرانوالہ میں ایس پی اور تھانیدار ڈاکو پکڑے گئے

گوجرانوالہ میں ایس پی اور تھانیدار ڈاکو پکڑے گئے
گوجرانوالہ میں ایس پی اور تھانیدار ڈاکو پکڑے گئے

  

گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس کی وردیاں پہن کر وارداتیں کرنے والے محمد اشرف اور عبدالستار سمیت تین ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق اشرف لاہور پولیس میں اے ایس آئی تھا جسے 2008ءمیں برطرف دیا گیا تھا جبکہ عبدالستار لاہور پولیس میں حاضر سروس کانسٹیبل ہے اور تیسرا ملزم سیکیورٹی گارڈ ہے۔ پولیس کے مطابق محمد اشرف جعلی ایس پی سپیشل برانچ بن کر وارداتیں کرتا تھا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایف آئی آر، وائرلیس سیٹ، پولیس کی وردیاں اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔

مزید : گوجرانوالہ