چترال میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 8افراد جاں بحق، 6 زخمی

چترال میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 8افراد جاں بحق، 6 زخمی

چترال (مانیٹرنگ ڈیسک) چترال یارخون سے چترال آنے والی گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک اور چھ افراد زخمی ہو گئے۔ اس گاڑی میں چودہ افراد سوار تھے، مروی کے مقام پر گہری کھائی دریا میں جا گری۔ پولیس کے مطابق حادثے میں 8 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوئے ہیں اور چھ شدید زخمی ہوئے۔ پولیس اور مقامی لوگوں نے لاشوں اور زخمیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت گہری کھائی سے نکال کر ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مزید : چترال