اندھی خاتون کی بینائی معجزاتی طور پر واپس

اندھی خاتون کی بینائی معجزاتی طور پر واپس
اندھی خاتون کی بینائی معجزاتی طور پر واپس

  

آک لینڈ (نیوز ڈیسک) آنکھوں کا نور قدرت کی عظیم ترین نعمتوں میں سے ایک ہے اور اس سے مکمل محرومی عموماً لاکھوں کروڑوں کے علاج سے بھی درست نہیں ہوسکتی، مگر نیوزی لینڈ کی ایک نابینا خاتون کو یہ نعمت میز سے ہونے والی ایک ٹکر نے ہی لوٹا دی۔ لیزا ریڈ نامی 38 سالہ خاتون کا تعلق آک لینڈ شہر سے ہے اور وہ 11 سال کی عمر میں ایک رسولی کی وجہ سے بصارت سے محروم ہوگئی تھیں۔ گزشتہ 27 سال سے وہ تاریکی میں زندگی گزار رہی تھیں اور روزمرہ کاموں اور چلنے پھرنے کیلئے ان کا پالتو کتا ہی واحد سہارا تھا جو ہر جگہ ان کی رہنمائی کرتا تھا۔ لیزا جب اپنے پیارے کتے کو شب بخیر کہنے اور پیار کرنے کیلئے نیچے جھکیں تو ان کا سر سامنے پڑی میز کے ساتھ ٹکرا گیا وہ غنودگی کی حالت میں نیند میں چلی گئیں اور جب صبح بیدار ہوئیں تو یہ دیکھ کر خوشی سے بے حال ہوگئی کہ وہ اپنے آس پاس کی چیزوں اور سورج کی روشنی کو دیکھ سکتی تھیں۔ لیزا کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی قسمت پر یقین نہیں آرہا اور صرف وہی جانتی ہیں کہ بصارت کا واپس آجانا کتنی بڑی خوشی ہے۔ اُن کیلئے سب سے زیادہ خوشی کی بات اپنے بچے کو دیکھنا ہے اور انہوں نے بتایا کہ انہیں سب سے زیادہ حیرانی یہ دیکھ کر ہوئی کہ ان کا ننھا بھائی بھرپور جوان مرد بن چکا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -