چھوٹے کمر ے کو بڑا دکھانے کیلئے انتہائی مفید مشورے

چھوٹے کمر ے کو بڑا دکھانے کیلئے انتہائی مفید مشورے
چھوٹے کمر ے کو بڑا دکھانے کیلئے انتہائی مفید مشورے

  

نیویارک(نیوزڈیسک)ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا گھر بڑا ،پرکشش اور جاذب نظرہو لیکن بعض اوقات وسائل کی کمیابی سے یہ خواہش پوری نہیں ہو پاتی

لیکن آج ہم آپ کو کچھ ایسے طریقے بتائیں گے جن کے استعمال سے آپ کا گھر دیکھنے والوں کو پرکشش نظر آئے گا بلکہ اس طرح بھی لگے گا کہ گھر کافی بڑا ہے۔

ڈھیر سارے فرنیچر کو کچھ کم کریں

اکثر ہم اپنے گھر میں ڈھیر وں فرنیچر رکھ لیتے ہیں،گو کہ فرنیچر کی موجودگی ایک اچھی چیز ہے لیکن کمرے کو مکمل طور پر فرنیچر سے بھر دینا بھی کوئی عقلمندی نہیں۔ہم یہ بھی نہیں کہیں گے کہ تمام کا تمام فرنیچر ہی گھر سے نکال دیں بلکہ فرنیچر کو اس رخ رکھیں کہ کمرہ خودبخود بڑا لگے۔

چھوٹی پینٹنگز سے اجتناب کریں

تصاویر اور پینٹنگز سے محبت کرنے والے لوگوں کی لوگ تعریف کرتے ہیں لیکن یہاں اس بات کا خیال رکھیں کہ چھوٹی چھوٹی پینٹنگز لگانے سے دیواریں اور کمرے چھوٹے چھوٹے نظر آتے ہیں۔ بصری ادراک کے بنیادی اصولوں کے مطابق چھوٹی پینٹنگز سے کمرہ چھوٹا نظر آتا ہے۔ اس کا حل یہ ہے کہ صرف تھوڑے سے پیسے خرچ کر کے کمرے میں ایک بڑی تھری ڈی پینٹنگ لگا لیں تا کہ کمرہ بڑا بڑا نظر آئے۔

بڑی کھڑکی کا استعمال

کچھ لوگ اپنے گھروں میں کھڑکیاں نہیں رکھتے جو اچھی بات نہیں کیونکہ اس طرح کمرے نا صرف چھوٹے لگتے ہیں بلکہ گھر کم ہوادار اور تنگ تنگ لگتا ہے۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ اپنے گھر میں بڑی بڑی کھڑکیوں کا استعمال کریں جس سے آپ کا گھر بڑا اور ہوادار ہوجائے گا۔

چھت اور فرش کے لئے سفید رنگ کا استعمال

کچھ لوگوں کو رنگین چھتیں اور فرش اچھے لگتے ہیں جو کہ کچھ لحاظ سے اچھی بات ہے لیکن اگر گھر کو کشادہ دکھانا ہو تو ہمیشہ سفید رنگ کا استعمال کریں۔اگر سفید رنگ کا سنگ مرمر استعمال کیا جائے تو کمرہ نا صرف خوبصورت بلکہ بڑا نظر آئے گا۔

ایک سے زیادہ کام دینے والی اشیاء استعمال کریں

آپ کو اپنے گھر میں ایسی اشیاء کا استعمال کرنا چاہئے جو ایک سے زیادہ کام دیں۔ مثال کے طور پر کھانے کی میز کو کافی کی میز میں بدلا جاسکے۔ اسی طرح صوفہ کم بیڈ بھی ایک اچھی چیز ہے جس سے بیٹھنے اور سونے کے کام لے سکتے ہیں۔

ہلکے رنگوں کا استعمال

اگرآپ کمرے میں گہرے رنگ کا استعمال کریں گے تو اس میں اندھیرااور تنگی محسوس ہو گی لہذا اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ گھر میں ہلکے رنگوں کا استعمال کریں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -