مردوں کے کپڑوں کی فٹنگ کیسی ہونی چاہیے ؟انتہائی مفید معلومات

مردوں کے کپڑوں کی فٹنگ کیسی ہونی چاہیے ؟انتہائی مفید معلومات
مردوں کے کپڑوں کی فٹنگ کیسی ہونی چاہیے ؟انتہائی مفید معلومات

  

برمنگھم (نیوز ڈیسک)مردوں کے لیے اپنی جسامت کے مطابق بہترین طرح سے پورا آنے والا لباس خریدنا ہمیشہ سے ایک بڑا مسئلہ رہا ہے۔ ہم میں سے اکثر یا تو زیادہ تنگ لباس خرید بیٹھتے ہیں یا پھر یہ لمبائی میں زیادہ اور ڈھیلا ڈھالا نکل آتا ہے ۔ ان مسائل سے بچنے کے لیے ماہر لباس سازوں اور ڈایزائنروں نے ایک مختصر گائیڈ تیار کی ہے جس کے چند اہم ترین نکات کا خیال رکھنے سے آپ ہمیشہ بہترین فٹنگ کے مطابق لباس منتخب کر سکتے ہیں ۔

شرٹ کا بازو:-

اس کی لمبائی آپکی کلائی کی ہڈی تک ہونا چاہیے ۔ یہ ہاتھ کے اوپر تک نہ جائے اور بازو موڑنے سے ایک انچ سے زیادہ اوپر نہ کھنچے ۔

شرٹ کی لمبائی:-

اس کی لمبائی اتنی ہونا چاہیے کہ جب آپ اسے پتلون کے اندر ٹھونس کر سیدھے کھڑے ہوں تو اس میں سلوٹیں نہ پڑیں ۔

کالر:-

بٹن بند کرنے کے بعد کالر اور گردن کے درمیان دو انگلیاں ڈالنے کی جگہ ہونا چاہیے ۔ اگر سر دائیں بائیں گھمانے سے کالر بھی گردن کے ساتھ گھومے تو یہ زیادہ تنگ ہے ۔

آستین:-

بازو کی آستین آپکی گھڑی کی نسبت قدر ے ڈھیلی ہو نا چاہیے ۔

کندھے:-

شرٹ کے کندھوں کی سلائی آپکے کندھوں کی ہڈی کے اوپر آنا چاہیے ۔

پینٹ کی لمبائی-:

پینٹ اتنی لمبی ہو کہ جب اس کا نچلا حصہ جوتے پر ٹکے تو اس میں ایک سے زیادہ خم نہ پڑے اور لمبائی کی وجہ سے اس میں ڈھیلا پن یا سلوٹیں نظرنہ آئیں۔

پینٹ کی چوڑائی-:

یہ ٹانگوں سے چپکی نہ ہو بلکہ آرام دہ حالت میں ٹانگوں کے قریب ہو ۔ اس کی کمر اتنی ہونا چاہیے کہ یہ بیلٹ کے بغیر بھی آرام دہ حالت میں جسم پر قائم رہے۔

اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ پینٹ کا اوپر ی کنارہ جہاں بیلٹ ڈالی جاتی ہے، اس میں فولڈ نہ ہو کیونکہ اس کی وجہ سے آپکی کمر زیادہ محسوس ہو گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -