صبح سویرے تازہ دم اٹھنے کا مفید نسخہ

صبح سویرے تازہ دم اٹھنے کا مفید نسخہ
صبح سویرے تازہ دم اٹھنے کا مفید نسخہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایمسٹرڈیم(نیوز ڈیسک)صبح کے وقت جلدی بیدارہونا تقریباً سب کے لیے ہی ایک مشکل کام ہے اور دل بہت چاہتا ہے کہ کچھ دیر اور سو لیں ۔بین الاقوامی شہرت یافتہ کمپنی فلپس نے اس موضوع پر تحقیق کی تو معلو م ہوا کہ ہمارے جسم کا سونے اور جاگنے کا یک چکر تقریباً ساڑھے چوبیس گھنٹے میں مکمل ہوتاہے جبکہ دن اور رات کا قدرتی چکر تقریباً 24گھنٹوں کا ہوتا ہے او ریہی آدھے گھنٹے کا فرق ہمیں روزانہ زیادہ سونے پر مجبور کرتاہے ۔یقیناًہم سب یہ جاننا چاہتے ہیں کہ اس مسئلے کا حل کیا ہے ؟ اگر آپ چاہتے ہیں کہ صبح جلد بیدار بھی ہوں اور ہشاش بشاش بھی ہو تو فلپس نے ہی اس کا سادہ سا حل بھی بتا دیا ہے جو کہ مندرجہ ذیل دو باتوں پر مشتمل ہے:
1)رات کو سونے سے چند گھنٹے قبل روشنیاں مدھم کر دیں ۔
2)صبح بیدار ہوتے ہی تیز روشنی میں آ جائیں یا ایسی روشنی کا استعمال کریں جو مقررہ وقت پر خود بخود آن ہو جائے۔
فلپس کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ان دو اقدامات سے ہمارے جسم کا قدرتی چکر (باڈی کلاک )دن اور رات کے 24گھنٹے پر مشتمل چکر سے مطابقت اختیار کر لیتا ہے اور آپ صبح جلد بیدار ہونے کے باوجود نہ مزید نیند کی ضرورت محسوس کریں گے اور نہ ہی سستی اور تھکن محسوس کر یں گے۔

مزید :

تعلیم و صحت -