وہ سفری بیگ جو کبھی گم نہ ہوا

وہ سفری بیگ جو کبھی گم نہ ہوا
وہ سفری بیگ جو کبھی گم نہ ہوا

  

نیو یارک ( نیوز ڈیسک ) موبائل فون کے لیے روزانہ نئی سے نئی ایپ سامنے آ جاتی ہیں جو ہمیں روز مرہ کے کاموں میں بہت مدد فراہم کرنے والے سوفٹ وئیرپروگرام کی شکل میں تیار کی جاتی ہیں ۔ اب پہلی دفعہ ایک ایسی ایپ سامنے آ گئی ہے جو سامان کا وزن بتا سکتی ہے اور اسے گم ہونے سے بھی بچا سکتی ہے۔

یہ ایپ مسافروں کے لیے خصوصی طور پر فضائی مسافروں کے لیے بہت مفید ثابت ہو رہی ہے ۔بلو سمارٹ نامی سوٹ کیس مین وزن کی پیمائش کے لیے ڈیجیٹل آلات پہلے سے نصب ہوتے ہیں اور یہ ایپ بلو ٹوتھ کے ذریعے سوٹ کیس سے رابطہ کر لیتی ہے اور اس میں موجود وزن کو فون کی سکرین پر ظاہر کر تی ہے۔اگر آپ اپنا سوٹ کیس کہیں بھول کر روانہ ہو رہے ہوں تو اس ایپ کا جی پی ایس فنکشن کچھ فاصلے پر جانے کے بعد آپ کو خبر دار کر دے گا کہ آپ اپنے سامان سے زیادہ فاصلے پر جا رہے ہیں۔

یہ ایپ آپ کو دوران سفر یہ معلومات بھی دے سکتی ہے کہ آپ جہاں جا رہے ہیں وہاں موسم آپ کے پہنچنے کے وقت کس طرح کا ہو گا۔

بلو سمارٹ سوٹ کیس اور ایپ کی کل قیمت 195 ڈالر (تقریباً19500 پاکستانی روپے ) ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -