افتخار ٹھاکر نے فٹنس برقرار رکھنے کیلئے سائیکل چلانا شروع کردی

افتخار ٹھاکر نے فٹنس برقرار رکھنے کیلئے سائیکل چلانا شروع کردی
 افتخار ٹھاکر نے فٹنس برقرار رکھنے کیلئے سائیکل چلانا شروع کردی

  

لاہور (آئی این پی) معروف اداکار و کامیڈین افتخار ٹھاکرنے سائیکل چلانا شروع کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق افتخار ٹھاکر ان دنون گاڑی کی بجائے سائیکل پر ہی ٹی وی ڈراموں اور ٹاک شوز میں شرکت کیلئے جاتے ہیں۔ افتخار ٹھاکر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وہ اپنی فٹنس کو مزید برقرار رکھنے کے لئے سائیکل چلانے سے ایکسر سائز بھی ہوجاتی ہے اور تھکاوٹ بھی نہیں ہوتی۔ ایک سوال کے جواب میں افتخار ٹھاکر نے بتایا کہ ابھی تک کسی نے بھی انہیں سائیکل پر جاتے ہوئے تنگ تو نہیں کیا لیکن فنکار کو ایسے سرعام سائیکل پر آنے جانے سے کوئی روک تو نہیں سکتا کیونکہ فنکار کا بھی اپنا دل ہے اور وہ بھی اپنے دل کی بات ماننا چاہتا ہے۔

مزید :

کلچر -