بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان 49 برس کے ہوگئے

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان 49 برس کے ہوگئے
 بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان 49 برس کے ہوگئے

  

ممبئی(آن لائن)بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان 49 برس کے ہوگئے اپنی 49ویں سالگرہ اہلخانہ اور دوستوں کے ساتھ منائی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ میں دو دہائیوں سے راج کرنے والے لاکھوں دلوںکی دھڑکن اداکارشاہ ر±خ خان عرف کنگ خان نے اتوارکو 49ویں سالگرہ منائی۔ اس سلسلہ میں وہ اپنی فلم ”ہیپی نیوائیر“ کی تشہیری مہم ادھوری چھوڑ کر ممبئی واپس آگئے۔ شاہ رخ کی سالگرہ کے سلسلہ میں ان کی اہلیہ گوری خان نے ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں اہلخانہ کے علاوہ ان کے خاص دوست ہی شرکت کی۔2نومبر1965کو نئی دہلی میں پیدا ہونے والے اداکارشاہ ر±خ خان نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1980میں چھوٹی اسکرین سے کیا جبکہ فلمی دنیا میں ان کی آمد 1992میں فلم ’دیوانہ‘ کے ذریعے ہوئی۔ان کی کامیاب فلموں میں ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘،’دل تو پاگل ہے‘،کچھ کچھ ہوتا ہے،چک دے انڈیا،کل ہو نا ہو،کبھی خوشی کبھی غم،کبھی الوداع نہ کہنا، ویر زارا،اوم شانتی اوم،ڈان،رب نے بنادی جوڑی،بلو باربر،مائی نیم از خان، را ون،ڈان ٹو، جب تک ہے جاں اور چنئی ایکسپریس جیسی بلاک بسٹر فلمیں شامل ہیں۔واضح رہے کہ ہندوستانی فلمی دنیا میں اپنی اداکاری کے باعث کنگ خان کا خطاب حاصل کرنے والے شاہ ر±خ کو 2008میں امریکی جریدے نیوز ویک نے دنیا کے 50 بااثرترین شخصیات میں شامل کیا تھا۔لاتعداد فلموں میں لاجواب اداکاری کے جوہر دکھانے والے شاہ ر±خ خان بھارت کے چوتھے بڑے سویلین اعزاز پدما شری اورفرانس کے دوسرے بڑے سویلین اعزازOrdre des Arts et des Lettresآرڈر آف آرٹس اینڈ لیٹرز سمیت متعدد فلمی ایوارڈ بھی جیت چکے ہیں۔

مزید :

کلچر -