ریماخان اپنی نئی فلم کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کیلئے رواں ماہ پاکستان آئیں گی
لاہور(آئی این پی) فلم سٹار ریماخان اپنی نئی فلم کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کیلئے رواں ماہ کے آخر تک پاکستان آئیں گی ۔ ذرائع کے مطابق فلم سٹار ریماخان نے اپنی نئی فلم کیلئے ادکارہ شان ‘صائمہ نور سمیت دیگر فنکاروں کے رابطے کیے ہیں اور وہ رواں ماہ کے آخر تک پاکستان آکر ان سے ملاقاتیں بھی کر یں گی اور اپنی نئی اردو فلم کے معاملات کو حتمی شکل دیں گی اور امکان ہے کہ آئندہ سال کے آغاز میں ہی فلم کی شوٹنگ کا باقاعدہ آغاز کردیا جا ئیگا