جلد اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کا آغازکروں گا،ہمایوں سعید

جلد اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کا آغازکروں گا،ہمایوں سعید
جلد اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کا آغازکروں گا،ہمایوں سعید

  

کراچی(آن لائن )اداکار وپروڈیوسر ہمایوں سعید جو گزشتہ دنوں تھائی لینڈ (بینکاک) میں ایک حادثے میں زحمی ہوگئے تھے پاکستان واپس آچکے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہا ایک حادثہ تھا جوکبھی نہیں بھول سکتا اللہ کا شکر ہے میں اور میری اہلیہ کسی بڑے حادثہ سے محفوظ رہے،انھوں نے کہا وہ جلد اپنی نئی فلم کی شوٹنگ شروع کریں گے جس کی فلم بندی غیر ممالک میں کی جائے گی،انھوں نے کہا کہ پاکستانی فلم بینوں نے اپنے ملک میں بنائی جانے والی فلموں کی حوصلہ افزائی کی ہے اور انھیں کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

مزید :

کلچر -