رائس ایکسپورٹرز کا شپنگ لائن کے کرایاجات میں کمی کا مطالبہ

رائس ایکسپورٹرز کا شپنگ لائن کے کرایاجات میں کمی کا مطالبہ

  

کراچی(آئی اےن پی) پیٹرولیم مصنوعات مین قیمتوں میں کمی کے سبب رائس ایکسپورٹرز نے حکومت سے شپنگ لائن کے کرایاجات میں کمی کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔رائس ایکسپورٹرز کے اعلامیے کے مطابق چیئرمین رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن رفیق سلیمان کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے سبب شپنگ لائین کو کرایا جات میں کمی کرنی چاہئے جبکہ ٹرانسپوٹرز کی جانب سے کرایہ جات میں 5فیصد نہیں بلکہ 20فیصد تک کی کمی کرنی چاہیے تھی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایکسپورٹرز پہلے ہی بھاری کرایہ جات اور اخراجات کے سبب مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔

 جبکہ حکومت شپنگ لائین اور ٹرانسپورٹز ز کے کرایہ جات میں کمی کرنے کے لئے اقدامات کرے تاکہ ملکی برآمدات میں بہتری ہوسکے۔

مزید :

کامرس -