امریکہ میں قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا

امریکہ میں قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا

  

واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ میں قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ سرد موسم کی پیشگوئی ہے۔ نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں قدرتی گیس کے دسمبر کیلئے سودے 3.9 سینٹ کے اضافہ سے 3.827 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ میں طے پائے جبکہ 2 ہفتوں کے دوران قدرتی گیس کی اوسطاً قیمتیں 3.73 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ رہیں۔ ماہرین کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سرد موسم کی پیشگوئی ہے جس کے باعث گیس کی طلب میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -