چین :صنعتی پیداوار میں کمی ریکارڈ
بیجنگ (این این آئی)چین میں رواں سال اکتوبر کے دوران صنعتی پیداوار میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں اکتوبر کے دوران صنعتی پیداوار میں غیر متوقع کمی ہوئی اور پرچیزنگ منیجرز انڈیکس کمی کےساتھ 50.8 ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ 5 ماہ کے دوران پی ایم آئی کی کم ترین سطح ہے جبکہ ستمبر میں پرچیزنگ منیجرز انڈیکس 51.1 کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
