بصرہ میں تیل کی یومیہ پیداوار کم ہو کر 1.44 ملین بیرل رہ گئی

بصرہ میں تیل کی یومیہ پیداوار کم ہو کر 1.44 ملین بیرل رہ گئی

  

بغداد(اے پی پی) عراق کے شہر بصرہ میں موسمی صورتحال میں خرابی کے باعث تیل کی یومیہ پیداوار کم ہو کر 1.44 ملین بیرل رہ گئی ہے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق عراق میں تیل کی پیداوار کے حوالہ سے بڑے شہر بصرہ میں گذشتہ روز موسمی حالات خراب رہے جس کے باعث تیل کی پیداوار میں بڑے پیمانے پر کمی دیکھی گئی اور تیل کی یومیہ پیداوار 2.28 ملین بیرل سے کم ہو کر 1.44 ملین بیرل رہی۔ رپورٹ کے مطابق آئل ٹرمینل کے قریب تیز ہواﺅں کے باعث تیل بردار جہازوں کو ٹرمینل تک پہنچنے میں شدید دشواریوں کا سامنا رہا۔ رپورٹ کے مطابق عراق کے شمالی علاقہ کرکوک میں تیل کی پیداوار دہشت گردوں کے حملہ کے باعث رواں سال 2 مارچ سے بند ہے۔

مزید :

کامرس -