پیٹرولیم نرخ میں کمی،عوام کا ریلیف منتقل کرنے کا مطالبہ

پیٹرولیم نرخ میں کمی،عوام کا ریلیف منتقل کرنے کا مطالبہ

  

کراچی(آئی اےن پی) شہریوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام تک منتقل کرنے کا مطالبہ کردیا ،،کہتے ہیں پیٹرول کی قیمتوں کو جواز بناکرمہنگائی کرنے والے اب قیمتیں کم کریں،،حکومت تمام اشیاصرف کی قیمتوں میں کمی یقینی بنائے۔عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گرنے پرپاکستان میں بھی قیمتیں کم ہوگئیں،سینچری کرنیوالا پیٹرول اب چورانوے روپے تینتالیس پیسے پرآگیاتاہم عوام کو ریلیف منتقل ہوتا نظرنہیں آتا جس پرشہری جھنجلا اٹھے ،شہریوں کا کہنا پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو جواز بنا کرہوشربا مہنگائی تو کردی جاتی ہے لیکن جب پیٹرول کی قیمتیں گرتی ہیں توعوام کو ریلیف سے محروم کردیا جاتا ہے

،شہریوں نے دودھ ،سبزی، دالوں اوردیگراشیاصرف کی قیمتوں میں فوری کمی کا مطالبہ کردیا،شہریوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے فوری اقدامات کرے اور تمام اشیا کی قیمتوں میں کمی کا سرکاری طورپراعلان کیا جائے۔

مزید :

کامرس -