اقتصادی شرح نمو 4فیصد رہی،209ارب روپے کم ٹیکس جمع ہوا

اقتصادی شرح نمو 4فیصد رہی،209ارب روپے کم ٹیکس جمع ہوا

  

  اسلام آباد (این این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ایئر بک 2012-13-14 جاری کردی ، رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال اقتصادی شرح نمو چار فیصد رہی ،ہدف کے مقابلے میں 209ارب روپے کم ٹیکس جمع ہوا۔ایف بی آر کے مطابق گزشتہ مالی سال 2266 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا جبکہ ہدف 2475 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا۔ ہدف کے مقابلے میں 209 ارب روپے کم ٹیکس جمع ہوا۔ ٹیکس محاصل کا سالانہ ہدف 3بار تبدیل کرنے کے باوجود کامیابی نہ ملی۔ مالی سال 2012-13ءکے مقابلے میں محاصل میں 16فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح نو فیصد سے بھی کم رہی۔ ڈائریکٹ ٹیکسوں کی مد میں 884 ارب روپے جمع ہوئے جبکہ ان ڈائریکٹ ٹیکسوں کے زریعے 1382 ارب جمع ہوئے۔

مزید :

کامرس -