نیلم جہلم ہائیڈرل پاور پراجیکٹ ، بلوں میں سرچارج سے135ارب روپےجمع

نیلم جہلم ہائیڈرل پاور پراجیکٹ ، بلوں میں سرچارج سے135ارب روپےجمع

  

                             اسلام آباد(آن لائن) نیلم جہلم پن بجلی منصوبہ کے لئے سرچارج کے طور پر سال 2008ءسے اب تک 35ارب 25کروڑ 20لاکھ روپے اکٹھی ہوچکی ہے ۔ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ فروری 2008ءسے نیلم جہلم سرچارج کو بجلی کے بلوں میں شامل کیا گیا تھا سرچارج کا مقصد منصوبے کو بروقت مکمل کرنا تھا ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اگست 2007ءمیں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی ) حکومت پاکستان کی جانب سے دی گئی تھی ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پنجاب سے 128ارب 23کروڑ 40لاکھ روپے صوبہ خیبر پختونخواہ سے 3ارب 57کروڑ 60لاکھ ، سندھ 2ارب 13کروڑ 30لاکھ اور بلوچستان سے ایک ارب تیس کروڑ اسی لاکھ روپے سرچارج اکٹھا کیا گیا ہے ۔

مزید :

کامرس -