راولپنڈی:مگس بانی کا تربیتی کورس 10 نومبر سے شروع ہوگا

راولپنڈی:مگس بانی کا تربیتی کورس 10 نومبر سے شروع ہوگا

  

راولپنڈی(اے پی پی) محکمہ زراعت کے شعبہ مگس بانی و حشرات ِاثمار،شمس آباد راولپنڈی کے زیرِ اہتمام مگس بانی سے متعلق پانچ روزہ تربیتی کورس 10 نومبر سے شروع ہوگا ۔ محکمہ زراعت کے ترجمان کے مطابق کورس میں شرکت کرنے کے خواہش مند خواتین وحضرات کے لیے تعلیم و عمر کی کوئی پابندی نہیں ۔ کورس کا بنیادی مقصد سا ئنسی بنیادوں پر مگس بانی کی تربیت فراہم کرنا ہے تاکہ اس شعبہ سے وابستہ افراد اپنی آمدن میں اضافہ کر سکیں ۔انہوں نے بتایاکہ شہد کی مکھیاں پالنا نہ صرف ایک مفید مشغلہ ہے بلکہ منافع بخش ذریعہ معاش بھی ہے ۔ شہد کی مکھیاں ہمارے پھل دار درختوں ،مختلف فصلوں اور پھلوں میں عمل ِزیرگی کے ذریعے ان کی پیداوار میں معاون ثابت ہوتی ہیں ۔ ان مکھیوں سے بنی نوع انسان کو پہنچنے والا یہ فائدہ ا ن سے حاصل کردہ شہد کی پیداوار سے 14گنا زیادہ ہوتا ہے۔

مزید :

کامرس -